Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

عمران خان کی حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے: شہباز شریف

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو مسلسل محنت کرنا ہو گی اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگااور 6 دسمبر کو لانگ مارچ اور دیگر اہم فیصلے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےرات کے12بجےلون کمیشن بنایا ، لون کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی ، کمیشن کونوازشریف دورمیں ایک دھیلےکی کرپشن نہیں ملی ، انہیں کرپشن کےثبوت ملتےتورات کے12بجےقوم کوبتاتے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں ڈالر122روپےکاتھا،آج179روپےکاہے ، ہماری ایکسپورٹ نہ ہونےکےبرابر،امپورٹ میں سیلاب آچکا ہے ، بنگلادیش کی جی ڈی پی320بلین ڈالر ، ہماری 272ارب روپےہے ، نوازشریف کےدورمیں جی ڈی پی5.8فیصدتھی ، 5 ہزار میگاواٹ کےجدیدترین منصوبےلگائےگئے ، تعلیم،صحت ودیگرمنصوبےشروع کیے ، ہم نےہزاروں میل سڑکیں بچھائیں،یہ سی پیک کے چیمپئن بنےہوئےہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کا پیچھا چھوڑ ہی نہیں رہے ، حکومت نے39ماہ میں20ہزارارب کےقرضےلیے ، قرضےلےکرپاکستان کی71سالہ تاریخ کاریکارڈ توڑاگیا ، تاریخی قرضہ لےکرایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی ، ورثےمیں قرضےملے،ہم نےادائیگیاں بھی کیں ، نوازشریف کی قیادت میں قوم کی خدمت کی ، 10 ہزار میگاواٹ سےزائدکےبجلی کےمنصوبےلگائے ، اس حکومت کانوازشریف حکومت سےکوئی مقابلہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےدورکےمقابلےمیں جی ڈی پی آدھی رہ گئی ، کورونا کے پیچھے چھپنےوالی حکومت وباسےپہلےکی کارکردگی دیکھ لے.

You might also like