Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

معاملات طے پا گئے ،آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا . شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ کووڈ کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات جاری رکھنے کا کہا ہے اور کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ بہتری کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے ,ہمیں کاروباری ماحول میں آسانیوں کے ساتھ ٹیکس نیٹ بھی بڑھانا ہوگا ۔ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شفافیت لانا ہوگی ۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی ۔ آئی ایم ایف نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہمارے کامیاب پروگرام کو سراہا ہے ۔ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا کہا ہے, سٹیٹ انٹرپرائزز میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جبکہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا کے باعث معاشی مسائل درپیش ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مشیر خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہاکہ سٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جنوری میں ہوگا۔

You might also like