وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک بار پھر بریک اپ کا اعلان کردیا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک بار پھر راہیں جدا کر لیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے‘۔انہوں نے مداحوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے۔ شکریہ‘۔ دوسری جانب جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں عمربٹ کا نام لیے بغیر لکھا کہ اس نے سب برباد کر دیا، میں نے جو سوچا وہ نہیں ہوا۔ مجھے لگا کہ ہم نے ایک دوسرے سے جو وعدے کیے ہم وہ پورے کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، اس نے سب ضائع کر دیا۔ کیونکہ اسے دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کی عادت ہوگئی تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں یہ ماننے سے انکار کر رہی تھی کہ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ بول سکتا ہے یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل بھی علیحدگی کا اعلان کیا تھا جو بعدازاں مذاق نکلا تھا۔

You might also like