وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے

اسلام آباد میں کئی مقامات پر ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچے ،پولنگ اسٹیشنز پر تالے اور عملہ نہ ہونے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31دسمبر ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے گزشتہ رات اتنے کم وقت میں الیکشن کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عملہ چھٹی پر جا چکا جبکہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کر لی تھی۔اسلام آباد میں کئی مقامات پر ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچے تاہم پولنگ اسٹیشنز پر تالے اور عملہ نہ ہونے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے، کئی مقامات پر ووٹرز نے قطاریں بھی لگائیں اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے جس میں ہفتہ کو ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سنگل رکنی بینچ نے معاملے کے حقائق اور قانونی پہلو مدنظر نہ رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا، انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

You might also like