وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

کراچی والی تیاری کرلیں ، شہرقائد میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


کراچی(نیوز ڈیسک۹ محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور صبح اور رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی البتہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے جس دوران ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا تھا کہ اگر مون سون سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جب کہ مون سون سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی کے باعث سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ خلیج بنگال اوربحیرہ عرب سےنم ہوائیں گزشتہ رات سیالکوٹ اور نارووال میں داخل ہوئیں، آج یہ ہوائیں مزید شدت کےساتھ ملک کے بالائی علاقے میں داخل ہوں گی جب کہ 2 جولائی سے یہ ہوائیں مشرقی سندھ پر اثرانداز ہوں گی۔

You might also like