سری لنکا اور آسٹریلیا ٹیسٹ، اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گر گیا،ویڈیو وائرل

سری لنکا(نیوز ڈیسک)سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گر گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ اسٹینڈ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔خیال رہے کہ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار ہے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا پہلی اننگز میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔