وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف

پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور انگلینڈ نے چوتھے روز دھواں دھار بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو 78 رنز کی برتری ملی تھی، جو اس نے دوسری اننگ میں انتہائی تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 342 تک پہنچا دی۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے کیا اور بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ انگلش بلے بازوں نے صرف 35.5 اوورز میں ساڑھے 7 سے بھی زائد کی اوسط کی کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر چائے کا وقفہ ہوتے ہی اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اپنی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے اور 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جوئے روٹ نے 73 اور کرولے نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد حسین نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستانی بلے بازوں نے 343 کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے اور بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنا لیے ہیں۔

You might also like