چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

سمندری طوفان ’تاؤتے‘ سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان تاؤتے سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے ہماری ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے اور یہ کراچی سے 800 کلو میٹر دور نکل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ روز موسم گرم رہا ہے اور آج بھی شہر کا موسم شدید گرم رہنے امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 43 سے 44 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے اور  شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

You might also like