پی سی بی کا انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد اور راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خوش خبری سنادی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان اسٹیڈیم میں جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا