Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کردی۔انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے بارے میں بتایا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تاہم ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے۔ اس لیے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی اپنی نجی زندگی اپنے تک ہی محدود رکھی ہے اس لیے مستقبل میں بھی یہ ہی چاہیں گے۔ شکریہ

You might also like