چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیع اللّٰہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر ہیلی کے ذریعے کارروائی کی، فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بند کردیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

You might also like