پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اور قوم کا اتحاد ہے،حافظ محمد طاہر اشرفی

پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اور قوم کا اتحاد ہے، زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام اور پاک فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ؛ مولانا حافظ طاھر اشرفی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )مولانا حافظ طاھر اشرفی کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد جیسے اسلام اور مسلمان دشمن لوگ پاکستان اور پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف پوری دنیا میں سازشوں میں مصروف ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد وہ شخص ہے جس نے اپنی قوم اپنے وطن افغانستان سے غداری کی ، اس کی زبان یا قلم سے کبھی بھی افغانستان میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی گئی ۔یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کبھی بھی انسانی حقوق یا امن کی جدوجہد کرنے والوں میں شامل نہیں تھا۔ زلمے خلیل زاد نے ہمیشہ اسلام اور مسلمان دشمنی میں وہ اقدامات کرنے کی کوشش کی جس سے نفرت پھیلے اور مسلمانوں کو نقصان ہو ۔انہوں نے کہا کہ آج زلمے خلیل زاد پاکستان اور پاکستان کی فوجی قیادت بالخصوص سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کے خلاف جس طرح سر گرم ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کی فوج اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف کتنی گھنائونی سازشیں کر رہی ہیں اس کا مقابلہ کرنا اور ان سازشوں کو ناکام بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر اور فوجی قیادت پر فخر اور ناز کرتی ہے اور 9 مئی کے واقعات پر جس طرح پاکستان کی فوج اور سپہ سالار قوم جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

WeStandWithPakArmy

PakistanArmy

Pakistan

You might also like