چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

پی ٹی آئی رہنماء عظمیٰ کاردار کے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات، کیا کیا انکشافات کئے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے راز کھولنا شروع ہوگئے، حکومت نے فرح خان کو وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈینجرس نمبر ہے۔ عمران خان ہنس ہنس کر بشری بی بی کے کہنے پر فائلز پر دستخط کرتے تھے۔ عمران خان کے موبائلز بشریٰ بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔سماء کو انٹرویو میں منحرف رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔جہانگیر ترین سے دوری کی وجہ بھی بشریٰ بی بی تھیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کا گڑھ تھا، اصل وزیراعلیٰ تو فرح گوگی تھی، عثمان بزدار تو ڈمی تھا، علیم خان کو اس لیے وزیراعلیٰ بننے نہیں دیا کہ وہ فرح گوگی کو کرپشن کرنے نہ دیتے، عمران خان کہتا تھا کہ بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی اور گھریلو خاتون ہی کہنا ہے، ریحام خان تو بچی نکلی۔بشریٰ بی بی روزانہ ناجائز کاموں کی فائلوں پر سائن کرواتی تھی پوسٹنگز، ٹرانسفر کے روزانہ 10لاکھ روپے ملتے تھے، فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بنیں گی، عمران خان کے موبائل بھی پیرنی کے قبضے میں ہیں۔عظمیٰ کاردار کے انکشافات کے بعد پنجاب حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی خاص دوست فرح خان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

You might also like