چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے طلبہ سمیت پاکستانی شہریوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بوئنگ 777 نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے لاہور سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے اڑان بھری تھی جس میں یوکرین میں پھنسے طلبہ اور دیگر شہری سوار ہوئے۔ پولینڈ سے خصوصی پرواز کے ذریعے یوکرین سے آنے والے پاکستانی طلبہ اور دیگر شہری اسلام آباد پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 7788 نے طلبہ سمیت 300 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا۔وزارتِ خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے میں کامیاب رہا۔ حکومت نے یوکرین میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مزید پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پہنچنے والے طلبہ کو ڈیٹا کے حصول کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سخت سردی کے دوران سرحد پر پہنچنا مشکل عمل تھا۔ پولینڈ میں داخل ہونے کیلئے سرحد پر کئی روز تک قیام کرنا پڑا۔

گزشتہ شب 12 بجے پی آئی اے کے خصوصی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ وطن واپسی پر بہت سے مسافر جذباتی اور آبدیدہ ہوگئے۔ مسافروں نے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ 

You might also like