وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

وزیر اعظم عمران خان یوکرین تنازعے اور مہنگائی پر قوم سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب آج کریں گے جس میں بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے، روس یوکرین تنازعے اور مہنگائی سمیت دیگر اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عالمی مہنگائی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ روس یوکرین کشیدگی اور حالیہ دورۂ ماسکو کے متعلق بھی گفت و شنید ہوگی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوا۔ روس یوکرین کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے آج کے خطاب میں اپوزیشن رہنماؤں کی بدعنوانی، عدالتوں میں زیر التواء کیسز اور ملک کے نظامِ انصاف کے متعلق بات چیت بھی متوقع ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اپنے خطاب میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ خطاب سن کر آپ کو خوشی ہوگی کہ ایک محبِ وطن رہنما عوام کا درد رکھتا ہے۔ 

You might also like