چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

وزیر اعظم 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں قومی و معاشی نوعیت کے حامل 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو کورونا کی نئی قسم اومی کرون اور وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر امور زیرِ غور آئیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں معینہ مدت سے زائد عرصہ تک مقیم غیر ملکی باشندوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے پر فیصلہ ہوگا۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اسکیم کی سمری پیش کی جائے گی۔آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی جبکہ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی تقرری کی توثیق بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے 14 نکاتی ایجنڈے میں فرسٹ وومن بینک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ اور ضروری خدمات ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری بھی پیش کی جائے گی۔ 

You might also like