ایشین سنوکر؛ پاکستان، بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سعودی عرب میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے بھارت کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے 35-63، 22-75 اور 06-70 واضح مارجن سے برتری حاصل کی-