‎آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بیس ٹیمیں حصہ لیں گی- افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی – پاکستان اور بھارت کا میچ ۹ جون کو ہو گا-پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا-


‎پاکستان اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو ڈیلاس میں کھیلے گا، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔
‎آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے 29 جون تک جاری رہے گا جس میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
‎ایونٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ٹیموں کو 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ہر ٹیم ابتدائی گروپ مرحلے میں 4،4 میچز کھیلے گی، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپرایٹ میں پہنچ جائیں گے۔
‎اس کے بعد باقی 8 ٹیموں کو سپرایٹ مرحلے میں مزید دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 3،3 میچز کھیلنا ہوں گے اور ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جس کے بعد 2 ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں ٹرافی کی آخری جنگ لڑیں گی-
‎گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا
‎گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
‎گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
‎گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال
‎پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔