وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

اصل کہانی

دنیا کی سب سے دلچسپ کہانی انسان کی اپنی کہانی ہے- گو کہ یہ کہانی قدرت لکھتی ہے لیکن انسان اپنے frہاتھ سے بھی اس میں کئی ابواب لکھتا ھے-اپنی کتاب زندگی کا مطالعہ بہت آسان ہے – اس کہانی میں دنیا کے سارے فلسفے، سارے علم پنہاں ہیں- اس کہانی کا ایک ایک لفظ آپ کے سامنے لکھا گیا یا اور آپ نے خود رقم کیا- یہ سلسلہ وار کہانی مسلسل لکھی جا رھی ہے- ہر لمحے اپڈیٹ ہوتی ہے- اپنی ورچئل بائیو گرافی ہر شخص کو زبانی یاد ہے،” الف "سے لے "ی” تک ، مگر ہم پھر بھی اس کہانی کو قابل مطالعہ نہیں سمجھتے- یہی وہ کہانی ہے جو آپ کو زندگی کی حقیقت سمجھا سکتی ہے- کتاب زندگی ہی اصل علم ھے- باقی سب علم اسی کتاب سے ماخوذ ہیں ہمیں دوسروں کی کہانیوں میں انتہاء کی دلچسپی رہتی ہے ، حالانکہ دوسروں کی کہانیاں، ہو بہو وہی ہیں جو ہماری ہے-صرف کردار مختلف ہیں- جگہ مختلف ہو سکتی ہے، مگر تکلیف، درد ، خوشی ، غم کا تاثر بالکل یکساں ہو گا- دنیا کے ہر خطے میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہے صرف شوٹنگ کی سائیٹ مختلف ہیں اور کردار علیحدہ علیحدہ ہیں – سینما کا تصور بھی ادھر سے ہی نکلا ہے- فلم بنانے والے ہماری ہی کہانیاں ھمیں سنا کر پیسے بٹور رھے ہیں- دنیا کے بہترین کہانی نویسوں نے ہماری ہی کہانیاں ہمیں سنا کر امن کے نوبل انعامات جیتے
انسانوں کی کہانیاں، معاشروں اور ریاستوں کی کہانیاں بن جاتی ہیں – اور پھر یہی کہانیاں عالمی سیاست کا حصہ بن جاتی ہیں –
انسانوں کی کہانی میں دو تین بڑے خوبصورت موڑ آتے ہیں، بچپن کی بے فکری، جوانی کی محبت، دولت کی تمنا اور دی اینڈ کا خوف – ریاستوں کی کہانی جدوجہد سے شروع ہو کر ترقی پر ختم ہوتی ہے-
ہمعاشروں کی کہانی وھی سلطان راھی اور مصطفی قریشی والی فلم کی کہانی- ولن، ھیرو، ظلم، لڑائی، پیار اور ولن کی موت – چہ گویرا، کاسترو، چو این لائی، یہ سب کہانیوں کے کردار ہیں –
اب تک کی سب سے کامیاب کہانی روپیہ ہے-
روپے کی کہانی کی ایک علیحدہ پہچان ہے- یہ سب سے مقبول کہانی ہے یہ کہانی دنیا کی اب تک کی سب سے موثر اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کہانی- روپے کی کہاں کو انسان رنگ و نسل، لسانیت، مذھبی تفریق سے اونچا ہو کر سمجھتا ھے-
مجھے ایک دفع مصر جانے کا اتفاق ہوا – ہے تو افریقہ میں لیکن بولتے عربی ہیں- دریائے نیل کا سکون ، مصر کا اصل اثاثہ ہے-قاہرہ اور اسکندریہ میں ایک ماہ تک بہت پر لطف زندگی گزارنے کا موقع ملا- قاہرہ میں بے ھنگم ٹریفک میں سفر کرنا بہت مشکل ھے-مقامی لوگ انگلش سے دور بھاگتے ہیں -جب بھی کسی سے راستہ پوچھا یا کوئی معلومات لینے کی کوشش کی ، جواب میں انکار ہی ملا-ٹیکسی والے کو یا دوکاندار کو ہاتھ میں مصر کی کرنسی پکڑ کر کچھ بھی مانگا فورا مل گیا- یہی حال فرانس میں تھا -” یورو” فورا سمجھ آتا تھا- امریکہ اور سیرالیون میں ڈالر اور انگلش فورا سمجھتے ہیں – دونوں ملکوں میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی- سعودی عرب میں سرکاری زبان ریال ھے- وہاں بھی اللہ کا کرم رھا-پاکستان کی سرکاری زبان روپیہ ہے-
امریکی صدر دنیا کا طاقت ور ترین شخص مانا جاتا ہے-وہ شخص کتنا کہ طاقتور اور آزاد ہو سکتا ھے جو تنخواہ لے کے کام کرتا ھے- کتنی حیرت انگیز بات ہے ہر ملک کی عدالت کا سب سے بڑا منصف تنخوا ھ دار ہے- رفاھی اداروں میں کام کر نے والے تنخواہ لے کر افاعی کام کرتے ہیں – امام مسجد، پادری، پیسے لے کر، فرائض انجام دیتے ہیں-
دنیا کی ہر کہانی، ہر جدوجہد، روپےکے گرد گھومتی ہے- باقی سب کہانی نویسی ھے-

You might also like