Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

جوڑیاں

دنیا جوڑوں سے بنی ہے لیکن جوڑے میں بھی چوھدارہٹ ایک ہی کی چلتی ہے- امریکہ اور روس کی جوڑی میں امریکہ بڑا چوھدری تھا- اب چین اور امریکہ کی جوڑی بننے جا رھی ہے- چین شاید قابو نہ آئے- لیکن امریکہ بہت سے ساتھی بھگتا چکا ہے- چکن قورمے اور مٹن قورمے کی جوڑی میں مٹن قورمے کی حکمرانی ہے- بریانی اور چکن پلاؤ کا ساتھ بھی خوب سجتا ہے- میرے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ان میں راجہ کون ہے-بھنڈی گوشت اور کریلے گوشت کا بھی جواب نہیں-آلو قیمہ اور مٹر قیمہ- گاجر کا حلوہ یا گلاب جامن- اور سب سے بڑھ کر شوھر اور بیوی کی جوڑی – اس جوڑی کا فیصلہ تاریخ کر چکی ہے- شوھر دنیا پر حکمرانی کرے گا اور بیوی شوہر پر-
پاکستانی سیاست میں نون لیگ اور پی پی پی کی جوڑی مشہور تھی- پھر پی ٹی آئی نے نون سے آ متھا لگایا- اب نون بھاری ہو گئی ھے- نون کے ساتھ کس کی جوڑی بنے گی اس کے لئے انتظار کریں-
ناشتے کے لئے بن اور رس کی جوڑی عالمی سطح پر مانی جاتی ہے- بن اور رس کا مچ مارنے کے لئے انہیں چائے کا ٹچ ضروری ہے- لیکن بن کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ چائے ساری پی جاتا ہے- اور ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بسکٹ اور بند کو جب تک چائے میں ڈبکی نہ لگوائیں، ہمیں سکون نہیں ملتا-وقت کے ساتھ بن کا مزاج خراب ہوا ہے- فاسٹ فوڈ نے اسے بہت سر چڑھا رکھا ہے – اب یہ چائے میں کم اور برگروں میں زیادہ نظر آتا ہے- اب تو موصوف
‏” crosscent” بھی کہلوانے لگے ہیں – رس کی عاجزی اسے لے ڈوبی ہے-
بن اور رس کے بعد انڈے اور پراٹھے نے بر صغیر پاک و ہند میں ناشتے کی روایت کو جو دوام بخشا ہے وہ کسی اور ڈش کے حصے میں نہیں آیا- یہ سکہ بند ناشتہ آٹھ گھنٹے کی گارنٹی کے ساتھ شام تک ساتھ دیتا ہے-
انگریز ابھی انڈے پراٹھے تک نہیں پہنچ پایا- ان کی پہنچ ، بن اور رس تک ہی ہے –
بن اور رس کی جوڑی عین اسی طرح ہے جیسے کسی زمانے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں صادق محمد اور ماجد جہانگیر، وقار یونس اور وسیم اکرم ، سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی ہوا کرتی تھی -سینما میں سلطان راھی اور انجمن کی جوڑی نے وہ وہ ہٹ فلمیں دی کہ پروڈیوسر بھی پریشان ہو گئے- پاکستان کے معاشرتی زوال میں اس جوڑی کی فلموں اور فلمسازوں کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہو گی-
مہدی حسن اور ملکہ آواز نور جہاں کی جوڑی نے سُر کی دنیا کو چار چاند لگائے-
جوڑیاں ، مقابلے کو تقویت بخشتی ہیں اور مقابلہ دراصل زندگی ھے- مایوس نہ ہوں
۰-۰-۰-