‏Language Barrier

انسانوں کے اندازے بھی کتنے عجیب ہیں- کہتے تھے اگر زبان مشترک ہو تو انسیت بھی بڑھتی ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی رہتی ہے-
دنیا کے تمام شوھروں کی وہی زبان ہے جو ان کی بیویوں کی ہے- آپ کوان کے تعلقات میں ہم آہنگی کے علاوہ سب کچھ نظر آئے گا-
ٹویٹر اور فیس بک پوسٹوں سے ہمیں اپنی قومی ہم آھنگی کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے-
امریکہ کی قومی زبان انگلش ہے اور انگلش پوری دنیا سمجھتی ہے- اس لئے پوری دنیا امریکہ کو بھی سمجھتی ہے-
چین کے ساتھ پاکستان کے مثالی روابط ہیں – اور چین کے باقی دنیا کے ساتھ بھی بہت اچھے روابط ہیں- اس کی وجہ شاید یہی ہے کہ چینی انگلش نہیں سمجھتے اور ہم چینی-
بھارت اردو سمجھتا ہے اورہم ہندوؤں کو-
برطانیہ اور فرانس کو انگلش چینل کے علاوہ کوئی چیز علیحدہ کرتی ہے تو وہ زبان ہے- انگریزوں کو فرانسیسی سمجھ نہیں آتی اور فرانس والے انگلش سے نفرت کرتے ہیں – لیکن یہ زبان کا فرق دونوں کے مشترکہ مفادات کی راہ میں روکاٹ نہیں-
-ہمارے عرب ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں- میرا اپنا مشاھدہ ہے کہ اس کی وجہ زبان ہے- ان کو ہماری اور ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی- کرنسی نوٹوں کی زبان تمام بیرئرز کو عبور کر جاتی ہے-

Trolling #AI #CivicSense