وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ایک اور قدم آگے، وفاقی حکومت نے 19 رکنی صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔

نگراں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے سے 12 ارکان جبکہ 6 سرکاری اراکین بھی شامل ہوں گے۔

کونسل میں نجی شعبے سے عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داؤد، احسن ،محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشا، بشیر اور سمیر چنائے شامل ہیں۔

کونسل میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز بشمول چیف سیکریٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان بھی شامل ہوں گے۔

سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور جوائنٹ سیکرٹری صعنت و پیداوار بھی ارکان میں شامل ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیدار ملکی معاشی ترقی کے لیے جاندار صنعتی پالیسی تشکیل دی جائے گی، مقصد صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہے، انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں ملک کے نامور صنعتکاروں کو شامل کیا گیا ہے، کونسل کی رپورٹ کی روشنی میں پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔