Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

سبسڈی اور سنڈیاں

تحریک انصاف کے پاس اب صرف ٹویٹر اکاؤنٹ بچے ہیں- اس لئے مسلم لیگ نون بھی اب بھر پور تیاری سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے- پاکستان کےتمام مسائل کا حل الیکشن ہی ہیں کیونکہ تمام مسائل کی وجہ بھی الیکشن ہی ہیں-
اگر آپ کو شک ھے کہ نظام زنگ آلود ھو چکا ہے تو پنجاب سیکریٹریٹ کا ایک دفع چکر لگا کر دیکھ لیں کہ سب سے بڑا صوبہ کن خاک سے لپٹے رجسٹروں سے چل رھا ھے- ٹھیکیداروں کے بعد سب سے زیادہ پرائیوٹ انوسٹمنٹ بیورو کریسی اور دوسرے سرکاری عملے نے کر رکھی ہے-
پیپلز پارٹی الیکشن جیتنے میں اتنی پر عزم اس لئے نہیں کہ خزانہ خالی ھے – اور خالی خزانے سے حکومت نہیں چل سکتی- سندھ حکومت کہتی ھے بحریہ ٹاؤن ڈیفالٹ کر چکا ھے- یعنی اب نئے سرے سے بحریہ ٹاؤن کی مدد درکار ھے-
پوری دنیا ، اپنے وسائل سے اپنا ملک چلاتی ھے، ھم قرضے لے کر ترقی اور خوشحالی کے منصوبے بناتے ہیں – پھر اگلے سال مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے مزید قرضے لیتے ہیں- قرضے دینے والوں نے اب ھمارے لئے سستے پیکج بنا رکھے ہیں- دو بندوں کا وفد آئے تو یہ دے دو، تین رکنی وفد ہو تو یہ پیکج دے دو- ھماری سب سے کامیاب حکومت وہ ھوتی ھے جو زیادہ قرضہ لے آئے- تمام حکومتیں قرضہ ملنے کے بعد سب سے پہلے سبسڈی دینے کافیصلہ کرتی ہیں کہ اشرافیہ کو کتنی سبسڈی دینی ھے اور جو بچ جائے اس سے عوام کو کتنا ریلیف دینا ھے- سیٹھ بھی سبسڈی پر چل رھا ھے اور قوم بھی-
ھماری ترقی کا سارا فوکس ” ریلیف ” پر ھے- یعنی بیٹھ کر بغیر کام کئے امدادی رقم سے جمع تفریق کرنا ہے- آدھا ملک اباؤ اجداد کی وراثت میں حصے سے زندگی گزار رھا ھے باقی سبسڈیوں پر لگے ہیں – سبسڈی اور سنڈی آپس میں کزنز ہیں – دونوں کا کام تباھی ھے – سبسڈی ملک کو تباہ کرتی ھے اور سنڈی فصلوں کو – ترقی کے لئے ان دونوں کو تلف کرنا ھو گا-