معیشت کی بحالی کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں گے۔امریکی سفیر
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا اور معیشت کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد کرے گا
انہوں نے یہ یقین دہانی پیر کو نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے ملاقات میں کرائی ، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔