اسلامی لباس نہ پہننے پرخواتین کو سزائیں دینے کا بل منظور۔ایران۔
اسلامی ضابطۂ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اراکین اسمبلی نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی، جس کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
رپورٹس کے مطابق اس بل کو لاگو کرنے سے پہلے اسے گارڈین کونسل جو کہ علما اور قانونی ماہرین پر مشتمل ایک طاقتور نگران ادارہ ہے سے منظور کرانے کی ضرورت ہوگی