آئی ٹی انڈسٹری میں بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کے استعمال کا انکشاف۔


اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

اس ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پاکستانی آئی ٹی سیکٹرز کی کچھ کمپنیاں اور بینکس بھارتی کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں، مصنوعات میں میلاویئر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ ہے، میلاویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا، پرسنل آئیڈینٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔

بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا اندیشہ ہے