Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور بھارت کے شبمن گَل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے بولرز کی رینکنگ ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر آ گئے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں سات درجے بہتری ہوئی ہے وہ 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

You might also like