وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ایران: 600 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کشتیاں بحریہ میں شامل

یران نے 600 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کشتیاں بحریہ میں شامل کرلیں۔

نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق یہ اعلان ابو موسیٰ جزیرے پر ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔

ابو موسیٰ جزیرہ ان تین خلیجی جزائر میں سے ایک ہے جہاں ایران کا کنٹرول ہے لیکن ان کی ملکیت پر ایک عرب ریاست کے ساتھ تنازع ہے۔

پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسری نے کہا کہ خلیج فارس کے جزائر ایران کی عزت ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس خطے کے تمام ممالک کیلئے ہے، تمام ریاستیں غیر علاقائی ممالک کی سازشی پالیسیوں کے جال میں پھنسنے سے خود کو بچائیں۔

خیال رہے کہ پچھلے مہینے امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا تھا۔

You might also like