وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

عمران جو مرضی فارمولہ اپنائیں عوام اب ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران جو مرضی فارمولہ اپنائیں عوام اب انکو ووٹ نہیں دینگے۔جس وزیر اعظم کو یہ سمجھ نہیں آ رہا جس کے گھر میں گیس نہیں وہ آپ کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا۔جس کا آٹا چینی آپ چوری کر چکے وہ بھی ووٹ نہیں ڈالے گا۔ابھی بھی یہ اس گمان میں ہیں کہ عمران خان نے نوٹس لے لیا کہ وہ خود نگرانی کریں گے۔ای وی ایم کے اوپر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے،الیکشن کمیشن بتا چکا ہے۔آج لوگ بلا توڑ کر آگ جلا رہے ہیں۔حکومتی ترجمان نے بدزبانی کی قسط نمبر 2 پیش کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا جنید صفدر کے ہینڈسم ہونے پر بھی انہیں اعتراض ہے جبکہ اپنے ستر سالہ لیڈر کو ہینڈ سم کہنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ہینڈسم ہونا کافی نہیں اسکے لئے دماغ ہونا بھی ضروری ہے۔عمران خان کتنا نالائق ہے پوری قوم جانتی ہے۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے معلومات مانگی تھی کہ وزیر اعلیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔لیکن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی جواب دے دیا ہے۔ترجمان حکومت پنجاب تو کہہ رہے تھے کہ جلد تفصیلات دیں گے۔چوہان بھائی ہوا کرتے تھے جو گاجروں کا چورن بیچتے تھے۔ابھی رشوت،ٹرانسفر کا نہیں صرف اثاثوں کا پوچھا جا رہا ہے۔عثمان بزدار کی معصومیت کا سرٹیفکیٹ چاہئے۔میاں نواز شریف جس کو کہیں گے وزیراعظم کا امیدوار وہ ہوگا۔مریم بھی وزیر اعظم ہو سکتی ہیں اگر نواز شریف کا فیصلہ ہوا۔آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ آئندہ ہم گورنمنٹ بنائیں گے۔ہر پولیٹیکل پارٹی کو حق ہے اپنا وزیر اعظم بنانے کا۔پیپلز پارٹی بیشک خیمہ لگائے جو مرضی کرے لیکن پیسے کی آمدو رفت نہ کرے۔

You might also like