چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

اگر ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہے تو قومی ٹیم کو اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا:کپتان بابر اعظم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کل سے ٹی 20 سیریز شروع ہوگی۔ جس سے قبل ورچؤل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے شروع کی گئی جیت کی رفتار کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کی جانب سے بہترین کھلاڑی سامنے نہ آنے پر ان کے خلاف سیریز آسان نہیں لیں گے۔ مہمان ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ اور عالمی کھیلوں میں پرفارم کرچکی ہے۔گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہے تو قومی ٹیم کو اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہماری پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔مہمانوں کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا نے کھیل کے میدان پر بڑا حملہ کردیا۔ پاکستان کےدورے پرآئی ہوئی ویسٹ انڈیزکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں سمیت 1 نان کوچنگ ممبر کے جسم میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ 

گزشتہ روز کرکٹ ویسٹ کےمطابق چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ کیےگئےتھے جو مثبت آئے،تاہم متاثرہ افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔دیگر ارکان کے 2 مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

You might also like