پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

دُنیا بھر میں کورونا کے متاثرین 27کروڑ، ہلاکتیں 53لاکھ 18ہزار سے زائدہوگئیں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا کے مریض 27 کروڑ سے تجاوز کر گئے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 53 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 27کروڑ 8 ہزار322 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 53 لاکھ 18 ہزار 277افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 88 ہزار 749افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 97 ہزار750 ہو گئی۔وائرس کے2 کروڑ 18 لاکھ 9ہزار مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 24 کروڑ 27لاکھ 92 ہزار 295 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 7لاکھ 62ہزار671 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 46لاکھ 90ہزار 510افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 17 ہزار789افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 75ہزار434 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ21 لاکھ 88 ہزار 179افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 16ہزار859لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، جرمنی 8ویں، ایران 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔