وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پاکستان کو آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 49 رنز سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔کیویز کپتان ٹام لیتھم 59 اور چیپمین 43 رن کی اننگز کھیل پائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں ۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے مزاحمت کی لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بیٹر ان کا ساتھ نہ دے سکا۔افتخار احمد 94 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔آغا سلمان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔رچن رویندرا اورہینری شپلی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،ایڈم مِلن، میٹ ہینری اور اِش سوڈھی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔پاکستا ن نے 5میچز کی ون ڈے سیریز 1-4سے جیت لی۔پاکستان12سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے ۔آج کی شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

PakistanCricket

PakvsNZ

You might also like