چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

سام سنگ کی کمائی میں کمی ریکارڈ

سام سنگ کی پہلی سہ ماہی کی کمائی گزشتہ 10 سالوں میں کم ترین رہی، کمپنی نے 48 ارب ڈالر کی فروخت کی پیشگوئی کی ہے جو سہ ماہی کے اعتبار سے 10 فیصد جب کہ سالانہ سیل سے 20 فیصد کم ہے۔ سام سنگ کا آپریٹنگ منافع 455 ملین ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے، جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں چھ گنا کم اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حاصل ہونے والے 11 ارب ڈالر کے منافع سے حیران کن طور پر 95 فیصد کم ہے۔سام سنگ نے اعلان کیا کہ وہ مسلسل کمزور مانگ کی وجہ سے میموری چپس کی پیداوار میں نمایاں کمی کرے گا۔ سام سنگ کے مطابق، اس ڈویژن کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں کمپنی کے لیے 2009 کے بعد سے بدترین منافع کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ سام سنگ گروپ جنوبی کوریا میں خاندانی ملکیت کا سب سے بڑا گروپ ہے، جسے ‘chaebol’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کمپنی کا جنوبی کوریا کی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ سام سنگ کے منافع میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اس کے منافع میں تقریباً 70 فیصد کمی ہوئی تھی۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق سام سنگ نے پہلے منافع میں کمی کی وجہ یوکرین کی جنگ اور مہنگائی کو قرار دیا تھا، لیکن یہ واضح ہے کہ میموری چپس میں کمپنی کا منافع بخش سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور اسے منافع کی بحالی کے لیے دیگر راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

You might also like