‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

سام سانگ نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی (نیوز مانیٹرنگ )جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی “چیٹ جی پی ٹی” پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سام سانگ نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی اپنے حساس کوڈز لیک ہونے کی وجہ سے عائد کی۔ کمپنی کے ملازمین نے کام میں مدد کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ خفیہ معلومات اور کوڈز شیئر کیے تھے جو لیک ہو گئے۔کمپنی کی جانب سے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی غلطی 3 بار کی گئی۔ پہلی بار ملازم نے غلطیوں کی جانچ پڑتال کے لیے چیٹ جی پی ٹی کو خفیہ کوڈ بتایا اور اپنے کام میں مدد چاہی۔دوسری بار پھر کمپنی کے ایک ملازم نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ خفیہ کوڈ شیئر کیا اور اسے بہتر بنانے کی درخواست کی۔ تیسری بار ایک پریزنٹیشن کو بہتر بنانے کے لیے ریکارڈنگ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ شیئر کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خفیہ کوڈز کا چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ اشتراک کی وجہ سے کمپنی پریشانی کا شکار ہے کیونکہ اب یہ معلومات اور کوڈز خفیہ نہیں رہیں گے۔اس سے قبل اٹلی بھی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ اٹلی کو بھی اپنی خفیہ معلومات لیک ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کی گئی۔

Samsung

ChatGPT

You might also like