وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے گرفتار

راولپنڈی (رپورٹر) سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شامبے گرفتار، گلزار ملک دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا، دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع،

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کہ بناء پر آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ اور بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کر لیا ہے، سرکردہ دہشتگرد کالعدم بی این اے سے تعلق رکھتا ہے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، گلزار امام کی گرفتاری پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی اور ملک دشمن ایجنسیز کےلئے ایک بڑا دھچکا ہے، معلومات کیمطابق گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے مقام پر پیدا ہوا، 2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیں، 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا، گلزار امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا، نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا، آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم آشکار ہوئے، دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا، انٹیلیجنس اداروں نےمسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا، گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے، گرفتاری کے بعد گلزار امام کو حقیقت کا ادراک ہوا جس کے بعد ملکی سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، طویل دورانیے تک شدت پسندی کی راہ پر چلنے کے بعد گرفتاری کے دوران مشفق ریاستی رویے نے گلزار امام کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کیا، گلزار امام کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک بلوچی عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ ہے۔”

You might also like