Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

چکمہ سازی ، آئٹم سانگ اور چٹکورا پن

ڈاکٹر عتیق الرحمان

چکمہ سازی کا فن مداری گروں کی ایجاد ہے- تماشائی اپنے آپ کو ھی چکمہ دیئے جانے پر نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ تالیاں بجا کر چکمہ دینے والے کو داد بھی دیتے – سرکس میں چکمہ سازی کا فن بہت پرانی روایت ہے- تماشائی اس فن سے محذوذ ھونے کے لئے پیسے دے کر ٹکٹ خریدتے ہیں- کھلے دل سے جائزہ لیں تو سیدھا سیدھا جگ ھنسائی کا کیس بنتا ہے ،لیکن انسانی نفسیات کے کیا کہنے اپنی جگ ھنسائی اور وہ بھی پیسے دے کر ، اچھا لگتا ہے- شغل کے لئے وقت، پیسہ، جگ ھنسائی سب قبول ہے- اگر فقیر گاڑی کے شیشے پر ٹک ٹک کر کے بھیک مانگے تو غصہ آ جاتا ہے کیونکہ محذوذ نہیں کر رھا ہوتا- یعنی دھوکہ کھانے کا افسوس نہیں لیکن محذوذ ہونا لازمی ہے-
سیاسی وابستگی بھی کچھ اسی طرح کا طرز عمل ہے- ہمارے ہاں پچھلے کچھ سالوں میں میڈیا پر سیاسی گفتگو کی ترجیح نے عوام میں سیاسی شعور بخشا ہے- سیاسی حالات و واقعات ہمیں محذوذ کرتے ہیں- آپ دیکھ رھے ھوتے ہیں کہ لیڈر کا سیاسی چال چلن ٹھیک نہیں لیکن سیاسی وابستگی کی وجہ سے آپ وہ چورن کھانے پر مجبور ہوتے ہیں جو بیچا جا رھا ہے-
آئٹم سانگ،چھوٹے بجٹ کی فلاپ فلم کہانی میں مصالحے کا کام کرتا ہے- ڈائریکٹر کو علم ہوتا ہے کہ کہانی کمزور ہے ،فلم کو اچھی سے اچھی اداکاری بھی نہیں اٹھا پائے گی تو وہ انسانی نفسیات کے کمزور ترین ، پہلو پر وار کر کے فلم کو کامیاب کروانے کی اپنی سی سعی کرتا ہے- فلم بین، کمزور کہانی اور کمزور اداکاری کو آئٹم سانگ کی وجہ سے واہ واہ کرتے ہوئے قبول کر لیتے ہیں-
سیاسی جلسوں میں اچھوتے نعرے اور جھوٹے الزامات وھی آئٹم سانگ ہیں-
ذھنی تراوٹ اور زبان کا چسکا انسان کی کمزوری ہے اور یہی کاروباری حضرات اور سیاستدانوں کی طاقت ہے- آپ کی کمزوری ہی دوسروں کی طاقت بنتی ھے- لاکھوں امریکی ، کروڑوں ڈالر خرچ کر کے اور لمبی لمبی مسافتیں طے کر کے لاس ویگاس پہنچتے ہیں اور وہاں پہنچتے ہی سفر کی تھکان بھول جاتے ہیں- بلکہ ڈالروں کو کیسینو کی بھٹییوں میں پھونک پھونک کر ذھنی آسودگی حاصل کرتے ہیں اور پھر اگلے دن واپس اپنے اپنے گھروں میں پہنچ جاتے ہیں-
چٹکورے پن کے لئے بھی بندہ ہر طرح کی تکلیف ، پیسے اور صحت کے ذیاں کی حد پار کر جاتا ہے- گول گپے، قلفی، پائے، مغذ، کڑاھی، گاجر کا حلوہ، لسی ، برفی یہ سب نام ہی تو ہیں بس زبان کے ذائقے کے- اسی طرح بار بار وہی سیاسی تقریریں، بے مقصد اھداف ، جوش و ولولے کے لئے جھوٹے الزامات لیکن محذوذ ھونے لی لت سب کچھ کرواتی ہے- لہذا ثابت ہوا کہ محذوذ ہونا اہم ہے، پیسے اور وقت کا ذیاں معنی نہیں رکھتا، حتی کہ خود کو ہی دھوکا دینا بھی ذھنی لذت کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتا- معاشروں کی مجموعی کمزوریاں ، سیاست کے علمبرداروں کی طاقت بن جاتی ہیں-