وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

وہاب ریاض نے مشیر کھیل کا عہدہ سنبھال لیا، سب سے پہلے کس قومی ہیرو سے ملے؟

یسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کا چارج سنبھال لیا ۔

نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپورٹس مین ہیں اس لیے کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے وہاب ریاض کو چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ ہو گی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے ان کے مسائل سنے، کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے اور اب بطور مشیر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔