وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

شام اور ترکیہ میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد41ہزارسے تجاوز کر گئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد41 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ ایک ہفتے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید9افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے بعد تسلیم کیا تھا کہ ابتدا میں فوری حکومتی ردعمل میں کچھ مسائل تھے لیکن اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔انہوں نے انقرہ میں ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ انسانیت کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز زندہ ریسکیو کئے جانے والوں میں 17 اور 21 سال کے دو بھائی بھی ہیں جنہیں کہرامنماراس صوبے میں اپارٹمنٹس کے ملبے سے نکالا گیا۔انطاکیہ میں ایک شامی شخص اور خاتون جو دو سو سے زائد گھنٹے تک ملبے تلے پھنسے ہوئے تھے کو ریسکیو کیا گیا۔ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ابھی مزید افراد زندہ بچ سکتے ہیں، اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو کا مرحلہ بند ہونے لگا ہے اور اب توجہ رہائش، خوراک اور سکولنگ پر مرکوز ہے۔یورپ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس ہنری پی کلوج کے مطابق ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور گھنٹے کے حساب سے بڑھ رہی ہیں۔ دونوں ممالک میں تقریبا دو کروڑ 60 افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں تقریبا 90 لاکھ افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور اس نے 40 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔

You might also like