وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی عالمی امداد کے لئے سرگرم؛ پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں سے متاثر  

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) انجلینا جولی نے بدھ کر سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گے ھیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بہت تباھی ھوئی
مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے بہت متاثرہوں- یو این کی نمائندہ ، ھالی ووڈ ایکسٹرس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی۔ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔
جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ انجلینا جولی کا عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ-پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔ انجلینا جولی کا بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم