بریڈ پٹ انجلینا جولی کو چھوڑنے کے بعد دوبارہ محبت میں مبتلا ہوگئے
ہالی ووڈ سپر سٹار بریڈ پٹ انجلینا جولی کو چھوڑنے کے بعد دوبارہ محبت میں مبتلا ہوگئے۔امریکی اداکار کو بونو کنسرٹ کے دوران اداکار پال ویزلے کی سابق بیوی انیس ڈی ریمن کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے دوران بریڈ اور انیس کی ایسی کئی تصاویر میڈیا کے ہاتھ لگی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور مختلف اداکاراﺅں کے ساتھ ان کا نام جوڑا جاتا ہے۔