انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی
ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر نظم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی، میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔واضح رہے اس سے پہلے بھی انجیلنا جولی ایرانی اور افغان خواتین کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔