وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ہم بھی خوبصورت ہواکرتے تھے، سیاست نے بیڑا غرق کردیا، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا اور تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ دورا ن انٹرویو زرتاج گل جہاں شوہر کی تعریفیں کرتے نظر آئیں وہیں شوہر سے شکوہ بھی کیا کہ انہوں نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانےکن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے، شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ شوہر تعریف نہیں کرتے، شیخ رشید نے ایک بار مجھے جلسے میں تقریر کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ اگر آپ جیسی خواتین محنت کریں تو وہ خواتین حکومت کرتی ہیں۔دوسری جانب ان کے شوہر ہمایوں خان نے کہا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو پہل میں ہی کرتا ہوں۔پارٹی میں اسمارٹ لیڈر سے متعلق سوال پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک پارٹی میں کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان ہی ہیں اور وہ میرے شوہر کو بہت پسند کرتے ہیں، شاہ محمود بھی بہت اسمارٹ ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو سچ میں بہت سراہتی ہوں۔

You might also like