وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

رانی مکھرجی، عامر خان کے سامنے کیوں روپڑیں؟ دلچسپ واقعہ

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ جب انہیں فلمساز، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کی 2003 کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا تو وہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے سامنے رو پڑیں تھیں۔تفصیلات کے مطابق رانی مکھر جی نے یہ بات 2004 میں کرن جوہر سے ان کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کے دوران بتائی تھی۔ پروگرام کے دوران رانی کا کہنا تھا کہ فلم میں رول نہ ملنے پر وہ سخت دل برداشتہ ہوئیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ کل ہو نہ ہو میں پریتی زنٹا، شاہ رخ خان، سیف علی خان اور جیا بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کرن سے کہا تھا کہ انہیں افسوس اس بات پر ہوا کہ آپ (کرن جوہر) نے مجھ سے یہ تک ڈسکس نہیں کیا کہ آپ میری جگہ کسی اور کو لے رہے ہیں اور مجھے یہ بات کہیں اور سے پتہ چلی۔میں سمجھتی تھی کہ میں آپ سے کافی قریب ہوں لیکن پھر بھی مجھ سے یہ تذکرہ نہیں کیا، جس پر مجھے بہت دکھ ہوا اور میں عامر خان کے سامنے روپڑی۔اس صورتحال پر کرن کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا خاص کر یہ کہ آپ کو رونے کے لیے عامر خان نے اپنا کاندھا دیا۔