باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا، اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت عامر خان 2 سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 36 سالہ عامر خان پر پابندی اپریل 2024 میں ختم ہوگی۔رپورٹس کے مطابق 2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر کا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔