وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ناسا نے جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں ’تخلیقی ستون‘ کی نئی تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے طاقتور جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں مشہور تخلیقی ستونوں (Pillars of creation) کی واضح اور نمایاں نئی تصاویر جاری کردیں۔

ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر ان تصاویر کو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصاویر زمین سے 6500 نوری سال کی دوری پر واقع ایگل نیبولا کی ہیں ، جسے انسان کی اب تک کی سب سے بڑی کھوج سمجھا جاتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس سے قبل 1995 میں ہبل ٹیلی اسکوپ سے ان تخلیقی ستونوں کی تصاویر لی گئی تھیں پھر بعد ازاں 2014 میں بھی ان کی نئی تصاویر بنائی گئی تھیں۔ یہ جدید فلکیات کی سب سے مشہور اور حیرت انگیز تصویروں میں سے ایک تھیں۔اس ایگل نیبولا کو تخلیقی ستون (Pillars of creation) کا نام دیا گیا تھا۔ تخلیقی ستون (Pillars of creation) کائنات میں وہ مقام ہے جہاں نئے ستارے بنتے ہیں جبکہ پرانے ستارے اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے بعد فنا ہو جاتے ہیں۔ نئے ستاروں کے جنم لینے کے باعث انہیں ستاروں کی نرسریاں بھی کہا جاتا ہے۔اب ان کی تصاویر کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دوبارہ لیا گیا ہے جو زیادہ واضح، گہری اور رنگین ہیں، انہیں نئے سرے سے پیش کیا گیا ہے۔ان تصاویر میں گیس اور دھول کے گھنے بادلوں کے وسیع تصادم دکھائے گئے ہیں جہاں ایگل نیبولا میں نئے ستارے وجود میں آ رہے ہیں۔

You might also like