پشاور:نماز جمعہ کے دوران قصہ خوانی کی جامع مسجد میں دھماکا
صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا قصہ خوانی کے علاقے میں ہوا ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔