چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (SNGPL) کی ٹاسک فورس کا اسلام آباد میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (SNGPL) کی ٹاسک فورس کا اسلام آباد میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری – جاپان روڈ گاؤں، کنگوٹہ سیداں سے 1500 میٹر طویل غیر قانونی گیس پائپ لائن دریافت کر لی۔

ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گیس کے غیر قانونی نیٹ ورک بچھانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ٹاسک فورس ٹیموں نے ایف آئی اے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گاؤں کنگوٹہ سیداں کے قریب جاپان روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بچھائی گئی غیر قانونی گیس پائپ لائن کو ہٹانے کے لیے مشترکہ چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 1500 میٹر طویل غیر قانونی گیس پائپ لائن ایس این جی پی ایل کی مین لائن سے منسلک تھی۔