چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

‏الیکشن اپ ڈیٹ – ۱۱ نومبر ۲۰۲۳

‏جڑواں شہروں میں موسم سرد- الیکشن کمپین کو ھلکی آنچ پر رکھ دیا گیا-
‏گو کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ھے لیکن اکا دوکا خدشات کا اظہار ابھی بھی ھو رھا ھے-خورشید شاہ کا کہنا ھے کہ الیکشن میں تاخیر ملک کے لئے نقصان دہ ھو گی- کائرہ کہتے ہیں الیکشن تاخیر سے ھونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی- سو پیپلز پارٹی میں کم از کم الیکشن ھونے یا نہ ھونے میں کوئی ابہام نہیں – کائرہ مزید کہتے ہیں الائنس کروانا دھاندلی کے ذمرے میں آتا ھے – ان کا زور الائنس ” کروانے” پر ھے- الائنس کو وہ اتنا اھم نہیں سمجھتے- پیپلز پارٹی اور نون لیگ بظاھر ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی نظر آ رھی ہیں – عرفان صدیقی کہتے ہیں پی پی سے تصادم نہیں چاھتے-بلاول کہتے ہیں کنگز پارٹی کو ھرا دیں گے- غالبا اشارہ نون کی طرف ھے- بلاول ، کائرہ اور خورشید شاہ کے بیانات سے ناراضگی کا پہلو عیاں ھوتا ھے- نون معاملات کو ھلکا لے رھی ھے-
‏ صدر پاکستان سب کے لئے لیول پلئنگ فیلڈ کی بات کر رھے ہیں – الیکشن کمیشن کا خیال ھے کہ صدر کی طرف سے اس طرح کے بیانات آئین کی خلاف ورزی ھے- صدر ملکت اور الیکشن کمیشن میں پچھلے چند ماہ سے مکمل ھم آھنگی دیکھنے کو مل رھی ھے- سیاسی پارٹیوں کی توجہ ووٹروں سے زیادہ، سیاسی اتحاد پر ھے- ووٹر آج ورلڈ کپ سے فارغ ھو کر الیکشن کی طرف متوجہ ھونگے- جہانگیر ترین اس سال گنا مہنگے داموں خریدیں گے- وجہ صاف ظاھر ھے ، عوام کے لئے دل میں درد
‏۸ فروری تک گرمی شروع ھو چکی ھو گی- لیکن درمیان میں تقریبا ساٹھ دن بنتے ہیں –
‏اس دوران پاکستان کا مجموعی قرضہ 67000 ارب روپے تک پہنچ چکا ھے-آئی ایم ایف ھلکی ھلکی ٹکور جاری رکھے ھوئے ھے- اب سیلز ٹیکس کا مشورہ دیا گیا ھے-