Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

‏دلیری اور ثابت قدمی

پیپلن (papillon) ایک مشہور ناول ہے – اس پر ھالی ووڈ کی فلم بھی بن چکی ھے- ناول ہنری چیرئر کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے – اسے قتل کے جرم میں ۱۴ سال سزا ھو جاتی ہے ۔ دوران قید اسے متعدد بار انتہائی شدید حلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ھمت نہیں ہارتا- بار بار جیل سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ناکام رھا- وہ 14 سال (26 اکتوبر 1931 سے 18 اکتوبر 1945) تک جیل میں رہا۔ آخر کار وہ بیڑا بنا کر جیل سے فرار ہو گیا۔ Papillon کی کہانی ھمت، جرات اور بہادری کی لازوال داستان ہے کہ حالات کیسے بھی ھوں ، آپ دلیری سے سامنا کرتے رہیں تو کامیابی آپ کے قدم چوم لیتی ھے-
‏”تبت میں سات سال”، ہینرک ہیرر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ایک فلم، جس میں ہندوستان میں برطانوی حراستی کیمپ سے اس کے فرار اور ہمالیہ کے اس پار تبت تک کے سفر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ انتہائی مشکلات کے باوجود وہ نکل بھاگنے میں کامیاب ہو جاتا ھے-
‏دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے دستوں نے زندگی اور موت کے درمیان اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ہیں – آپریشن کا پورا تھیٹر آئی ای ڈیز، خودکش بمباروں، سنائپرز سے بھرا پڑا تھا۔ پورا وزیرستان، بلوچستان موت کا جال تھا۔ پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر ،ایک بار نہیں بلکہ دو دو، تین تین بار ان لڑائی والے علاقوں میں فرائض انجام دے چکا ہے۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، تمام تر مشکلات سے باوجود ہمارے سپاھی دلیری سے لڑ رھے ہیں – لیکن وہ جانتے ہیں، جیت ہی واحد حل ہے۔
‏ Sun-Zu کا ماننا ہے کہ ایک فوج منفی حالات میں دوگنا یا تین گنا جذبے کے ساتھ لڑتی ہے۔ پاکستان کی فوج نڈر اور بے باکی سے وطن کا دفاع کر رھی ھے-دنیا میں شاید ہی کوئی فوج ھو جسے اتنا مشکل حالات کا سامنا ھو-

‏⁦‪#Courage‬⁩ ⁦‪#PakArmy‬⁩ ⁦‪#FightingTerrorism‬⁩ ⁦‪#Love