Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ ٹیکس حکام کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پہلے ماہ میں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے حکام میں لیڈرشپ صلاحتیں موجود ہیں، گزشتہ مالی سال ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات ہمیں معلوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایوان نے نیشنل ساورن ویلتھ فنڈ کا تاریخی بل منظور کیا ہے، قومی اثاثوں کے فنڈ میں ابتدائی طور پر 7 اثاثے شامل کیے ہیں جن کی مالیت 2300 ارب روپے ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی اثاثوں کے فنڈ میں وزارت خزانہ کے 3 اثاثے شامل ہیں، اس فنڈ میں تیل و گیس کے 3 اثاثے شامل کیے ہیں، فنڈ میں توانائی کا ایک اثاثہ شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پہلے قومی اثاثوں کے فنڈ انڈونیشیا اور مصر بھی قائم کرچکے ہیں، یہ فنڈ حکومت کی براہ راست ساورن گارنٹی ہوتا ہے۔